فرانس اور سعودی عرب ایران کی ’’ توسیع پسندی‘‘ کو روک لگانے پر متفق

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th April 2018, 4:59 PM | عالمی خبریں |

پیرس11اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے سعودی عرب کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں ایران کی توسیع پسندی کو روک لگانے کی ضرورت سے اتفاق کیا ہے۔انھوں نے جنگ زدہ یمن کے لیے ایک عالمی امدادی کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔عمانو ایل ماکروں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تین روزہ دورے کے اختتام پر پیرس میں نیوزکانفرنس میں ایران کی بیلسٹک سرگرمی اور علاقائی توسیع پسندی کو روک لگانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انھوں نے کہا:’’اس تزویراتی ویڑن کا مطلب توسیع پسند سیاسی اسلام کے تمام منصوبوں کو محدود کرنا ہے کیونکہ وہ دہشت گردی کی دوسری شکلوں کی غذا بن سکتے ہیں اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرسکتے ہیں ‘‘۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ ’’ ہم اس نکتے پر بہت چوکنا رہیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ ہم ایسی کسی بیلسٹک سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے جس سے سعودی عرب کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوجائیں ‘۔صدر ماکروں نے کہا کہ فرانس اگر باغیوں کے کنٹرول والے شہر دوما پر کیمیائی ہتھیاروں کے رد عمل میں شامی رجیم کے خلاف کسی کارروائی کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ اس کی کیمیائی ہتھیاروں کی صلاحیتوں کو نشانہ بنائے گا۔انھوں نے کہا کہ ’’وہ اس ضمن میں آیندہ دنوں میں اپنے ردعمل کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے لیکن ہمارے فیصلے کا ہدف رجیم کے اتحادی نہیں ہوں گے یا کسی پر بھی ہم حملہ آور نہیں ہوں گے بلکہ ہم صرف اسد رجیم کی کیمیائی ہتھیاروں کی صلاحیت کو نشانہ بنائیں گے‘‘۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔