لنڈی کوتل میں پانچ سالہ بچی پولیو وائرس سے متاثر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2018, 1:10 PM | عالمی خبریں |

پشاور20اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) پاکستان اور افغانستان کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ پر واقع ضلع خیبر کے قصبے لنڈی کوتل میں ایک چار سالہ بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر کے علاوہ کراچی میں بھی ایک بچی پولیو وائرس سے متاثرہ ہوئی ہے۔رواں سال ملک بھر میں پولیو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے، جن میں سے تین کا تعلق بلوچستان کے ضلع ڈومکی، دو کا تعلق خیبرپختونخوا اور ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر ندیم جان نے ’وائس ا?ف امریکہ‘ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ متاثرہ بچی کا نام سائرہ ہے اور ان کی عمر ساڑھے چار سال ہے۔ تاہم، بچی مکمل طور پر صحت مند اور جسمانی معذوری سے محفوظ ہے۔ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والی بچی کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اب جمعے کے روز سے ہنگامی بنیادوں پر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ایک مہم شروع کی جا رہی ہے۔ چونکہ اس وقت صوبے بھر میں خسرہ سے بچاؤ کے ٹھیکے لگوانے کی مہم جاری ہے، لہٰذا اسی مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے جائینگے۔دْنیا بھر میں پاکستان اور افغانستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں پر اب بھی پولیو وائرس موجود ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان روزانہ ہزاروں افراد کی آمد و رفت جاری رہتی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان تمام گذر گاہوں پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے محکمہ صحت کے اہلکار اور رضاکار دن رات موجود ہوتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔