سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے راہل گاندھی کو وزیراعظم بنانے کی حمایت کی

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 31st October 2018, 11:32 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بلاری،31اکتوبر (ایس او نیوز) سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے منگل کو کہا کہ کانگریس کی حمایت کے بغیراکیلے علاقائی پارٹیان وزیراعظم نہیں بناسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن کے بعد راہل گاندھی کو وزیراعظم بنائے جانے کے لئے پوری حمایت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں علاقائی پارٹی  کانگریس کی مدد کے بغیرکسی کو وزیراعظم نہیں بناسکتے۔

دیوگوڑا نے کہا کہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں ملک میں کوئی بھی علاقائی پارٹی راہل گاندھی کو چھوڑکرکسی کوبھی وزیراعظم نہیں بناسکتے، لیکن کانگریس کا فیصلہ آخری ہوگا۔ بلاری میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں واضح طورپرکہہ رہا ہوں۔ راہل گاندھی کو وزیراعظم بنانے کے لئے میری پوری حمایت ہے۔

سابق وزیراعظم کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک ہفتہ قبل کانگریس کے سینئرلیڈر اورسابق مرکزی وزیرداخلہ پی چدمبرم نے کہا تھا کہ کانگریس نے رسمی طورپرکبھی نہیں کہا کہ اگراپوزیشن اتحاد آئندہ حکومت بناتی ہے تو راہل گاندھی کو وزیراعظم بننا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

محمد محس کی معطلی کا معاملہ طول پکڑ گیا، الیکشن کمیشن کے سکریٹری کے خلاف شہر میں مجرمانہ شکایت درج

وزیراعظم مودی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی کو لے کر اپنی فرض شناسی کا ثبوت پیش کرنے والے کرناٹک کیڈر کے آئی اے ایس افسر محمد محسن کی غیر ضروری معطلی نے خود الیکشن کمیشن کوگھیرے میں لے لیاہے ۔ محمد محسن پر ہوئی زیادتی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بنگلور جنادھیکار سنگھرش پریشد نے الیکشن ...

بھٹکل میں بی کے ہری پرساد کا بی جے پی اور مودی پر راست حملہ، کہا؛ پسماندہ طبقات کومزید کمزور کرنے کی سازش رچی جارہی ہے

بی جے پی بھلے ہی اپنے آپ کو اقلیت مخالف پارٹی کے طور پر پیش کرتی ہو، مگر  دیکھا جائے تو یہ پارٹی حقیقتاً پسماندہ طبقات، دلت اور ادیواسیوں کو  مزید  کمزور کرنے کی سازش میں لگی ہوئی ہے اور صرف ایک طبقہ کو برسراقتدار پر لانے میں کوشاں ہے۔ یہ بات  آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی ...

پارلیمینٹ گلبرگہ کے مسلمانوں سے کھڑگے کے حق میں قیمتی ووٹ دینے ڈاکٹر اصغر چلبل کی اپیل 

ڈاکٹراصغرچلبل سابق صدر گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی نے ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ ملک کے موجودہ پارلیمانی انتخابات نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔2019کے پارلیمانی انتخابات مسلمانوں کے لئے آر پار کی لڑائی کی طرح سمجھے جارہے ہیں ۔پچھلے پانچ سالوں میں بی جے پی سرکار میں دلتوں ، ...

سدارامیا کے دوبارہ وزیراعلیٰ بننے میں غلط کیا ہے؟ کس کے نصیب میں کیا لکھا ہے کوئی نہیں جانتا : کمار سوامی

سدارامیا کے دوبارہ وزیر اعلیٰ بننے میں غلط کیا ہے ؟ اس قسم کا چونکانے والا بیان ریاستی وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے دیا ہے ۔ ضلع کے مدے بہال تعلقہ میں اخباری نمائندوں سے انہوں نے کہا کہ کس کے نصیب میں کیا لکھا ہے ، کسی کو معلوم نہیں ہے ۔

لوک سبھا انتخابات: اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر نے کمٹہ اوربھٹکل میں پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کا لیا جائزہ

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ضلع شمالی کینرا کے حلقے میں واقع کمٹہ اور بھٹکل شہروں میں پارلیمانی الیکشن کے لئے انتظامیہ کی طرف سے کی گئی حتمی تیاریوں کا معائنہ کیا۔

دو مراحل میں ایس پی۔بی ایس پی اور کانگریس ’ صفر‘: یوگی

اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ کے اختتام پذیر ہو چکے دو مراحل میں ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس ’ صفر‘ رہی ہیں۔ یوگی نے سنبھل میں ایک جلسہ عام میں کہا کہ ووٹنگ کے دو مرحلے ہو چکے ہیں۔ بی جے پی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ انہوں نے ...

لوک سبھا انتخابات: کیا اُترکنڑا میں انکم ٹیکس کے مزید چھاپے پڑنے والے ہیں؟

پارلیمانی الیکشن کے پس منظر میں محکمہ انکم ٹیکس اور انتخابی نگراں اسکواڈ کی طرف سے مختلف ٹھکانوں پر جو چھاپے مارے جارہے ہیں، اس تعلق سے خبر ملی ہے کہ ضلع شمالی کینرا میں مزیدکئی سیاسی لیڈروں اورتاجروں کے ٹھکانوں پر چھاپے پڑنے والے ہیں۔