ہبلی 18؍اگست (ایس او نیوز) لٹیروں کے ذریعے ہبلی کاروار روڈپر واقع اے ٹی ایم بوتھ سے رقم چرانے کی کوشش کامیاب نہ ہونے پر اے ٹی ایم مشین ہی اٹھا لے جانے کی کوشش بھی ناکام ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ صبح 3بجے کے قریب ہبلی کاروار روڈ پر واقع کینرابینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوکر لٹیروں نے مشین کا دروازہ توڑتے ہوئے مشین کے اندر موجود رقم چرانے کی کوشش کی۔جب اس میں کامیابی نہیں ہوئی تومشین ہی اٹھاکر لے جانے کی کوشش کی۔ جب اس میں بھی وہ کامیاب نہیں ہوئے تو ٹوٹے ہوئے دروازے کے ساتھ سڑک پر ہی مشین چھوڑکرلٹیرے فرار ہوگئے ہیں۔
پرانی ہبلی کے پولیس اسٹیشن کی حدودمیں پیش آئی اس واردات کے سلسلے میں جانکاری ملنے پر پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کرلیا ، پولس واقعے کی چھان بین کررہی ہے۔