ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے کا اخراج بند نہ ہوا،ہلاکتیں 100سے تجاوز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th June 2018, 1:01 PM | عالمی خبریں |

نیویارک 8جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے خارج ہوتے لاوے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس کی حال ہی میں جاری کردہ ڈرون ویڈیو نے دیکھنے والوں کو خوفزدہ کر دیا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعدادبھی بڑھ کر 100ہوگئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق زمین سے فوارے کی مانند پھوٹتے اور ندیوں کی صورت میں بہتے لاوے نے پورے علاقے کا حشر نشر بدلا ہوا ہے جو بڑے رقبے کو مکمل طور پر تباہ کر چکا ہے۔راکھ اوردھویں سے پورا علاقہ تباہ شدہ تصویر بنا دکھائی دے رہا ہے۔ ہوائی کے کیلاوییا نامی آتش فشاں کی وجہ سے مکان، درجنوں گاڑیاں، سڑکیں اور درخت صفحہ ہستی سے مٹ گئے جبکہ ہزاروں لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔حکام نے لوگوں کو وارننگ دی ہے کہ فضا میں مہلک سلفر ڈائی آکسائیڈ گیس پھیل چکی ہے اور لوگ اس علاقے سے دور رہیں۔سوشل میڈیا پرلاوے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز نے دیکھنے والوں کو خوفزدہ کیا ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔