میانمار اپنا مسئلہ خود حل کرے: شیخ حسینہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 10:38 AM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ ،12ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق تین لاکھ سے زائد روہنگیا کے آنے کے بعد مہاجر کیمپوں میں گنجائش ختم ہو چکی ہے اور ہزاروں روہنگیا سڑکوں کے کنارے کھلے آسمان تلے گزر بسر کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ مہاجرین نے جنگلوں اور قریبی پہاڑوں پر بھی پناہ لی ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں روہنگیا بنگلہ دیش کے راستے میں ہیں۔

شیخ حسینہ کے مطابق ڈھاکا حکومت روہنگیا بحران کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھائی گی، جو اگلے ہفتے سے نیو یارک میں شروع ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا، میانمار کو اپنے لوگوں کی جانب سے شروع کیے گئے مسئلے کو خود حل کرنا ہو گا۔

دوسری جانب میانمار حکومت پر روہنگیا کے بحران کے حل کے لیے عالمی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ واشنگٹن حکومت نے عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور بنگلہ دیش کے لیے بین الاقوامی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ مت کے پیرو کاروں کی اکثریت والے ملک میانمار کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔