مصر: پاک فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی صدرالسیسی سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st March 2018, 12:56 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ30مارچ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیر محمود حیات نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے انسداد دہشت گردی اور مذہبی فلسفے کی تجدید پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی نے بتایا کہ جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کے دوران صدر السیسی نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کیفروغ کی خواہش کا اظہار کیا اور علاقائی تنازعات کے حل میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور ایک دوسرے سے صلاح مشورہ کرنے کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سر فہرست انسداد دہشت گردی کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہ نماؤں نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی پاکستان اور مصر دونوں کا مشترکہ چیلنج ہے۔ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعاون کے فروغ، مشرق وسطیٰ اور عالم اسلام کے سلگتے مسائل پربھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جنرل زبیر محمود حیات اور صدر السیسی نے دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے، علاقائی اور عالمی امن وسلامتی کے لیے مشترکہ مساعی جاری رکھنے اور دہشت گرد گروپوں کی مالی معاونت روکنے پر اتفاق کیا گیا۔ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج کے سینیر عہدیدار سے ملاقات میں صدر السیسی نے دہشت گردوں کی جانب سے اسلام کی غلط تعبیر پیش کرنے کے جواب میں اسلام کی درست اور حقیقی تعبیر پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم کے لیے اسلامی تعلیمات کا سہارات لیتے ہیں اور اسلام کے نام پر سیاسی مقاصد اور اہداف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب جنرل زبیر محمود حیات نے اپنے دورہ مصر پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان مصر کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات کرے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف مصری حکومت کی کامیاب مساعی پر قاہرہ کی خدمات کو سراہا بالخصوص حال ہی میں جزیرہ نما سیناء4 میں دہشت گردوں کے خلاف کیے گئے کامیاب فوجی آپریشن پر مصری فوج کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔