مصر میں مسافر ٹرینوں کے ٹکرانے سے درجنوں افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 12th August 2017, 6:24 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ 12اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مصر میں طبی حکام کے حکام ملک کے شمالی حصے میں دو مسافر ٹرینوں کے تصادم میں کم سے کم 41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ میں پیش آیا۔حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین قاہرہ جبکہ دوسری پورٹ سعید کی جانب سے آ رہی تھی۔مصر کے سرکاری ٹیلی ویڑن پر دکھانے والے مناظر میں ہنگامی سروس کی ٹیمیں حادثے میں پھنسے ہوئے افراد کو ایمبولینسز میں منقتل کر رہی ہیں۔
مصر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حادثے میں 120 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔مصر کی وزارت صحت کے مطابق علاقے کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی گئی ہے۔مصر کی ٹریفک وزیر نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ٹرین خراب ہو کر ٹریک پر کھڑی تھی جب دوسری ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔قاہرہ میں سنہ 2013 میں ایک ٹرین کے ایک منی بس اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔مصر میں ریل کا سب سے جان لیوا حادثہ سنہ 2002 میں ہوا تھا جب دارالحکومت قاہرہ کے قریب ایک ٹرین میں آگ لگنے سے 370 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔