امریکہ اور چین کے درمیان 250 ارب ڈالر کے سمجھوتے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2017, 11:21 AM | عالمی خبریں |

بیجنگ9نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ اور چین نے 250 ارب ڈالر مالیت کے تجارتی سمجھوتے کیے ہیں جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیوں کو چین کی منڈیوں تک زیادہ رسائی ملنی چاہیے۔جمعرات کو دونوں ملکوں کی کئی بڑی کمپنیوں کے مابین بیجنگ میں ہونے والی تجارتی معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب ڑی جن پنگ بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنے چینی ہم منصب کی اس یقین دہانی کی تعریف کی کہ چین غیر ملکی کمپنیوں کو اپنی منڈیوں تک زیادہ رسائی دے گا۔صدر ٹرمپ نے چین اور روس سے شمالی کوریا کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ چین، پیانگ یانگ کے مسئلے کو زیادہ آسانی اور تیزی سے حل کرسکتا ہے۔انہوں نے چین سے شمالی کوریا کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے باز رکھنے کے لیے چین کو مزید کردار ادا کرنا ہوگا۔اپنے خطاب میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کی شمولیت کے لیے چینی معیشت کو مزید شفاف اور وسیع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہوگی اگر امریکی کمپنیاں بھی ان کی حکومت کے 'بیلٹ اینڈ روڈ' پروگرام سے منسلک منصوبوں پر کام کرنے کے لیے آگے آئیں۔اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے شکوہ کیا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارت کا حجم ہمیشہ سے چین کے حق میں رہا ہے لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کا الزام چین کے بجائے اپنے پیش رووں پر عائد کرتے ہیں۔اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ نے کئی بار چینی صدر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں "بہت خاص شخص" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور چینی صدر مل کر دونوں ملکوں کے درمیان تجارت متوازن بنائیں گے جس کا دونوں قوموں کو بہت فائدہ ہوگا۔صدر جن پنگ نے اپنے اس موقف کو دہرایا کہ چین شمالی کوریا کے مسئلے کا بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتا ہے۔اس سے قبل اپنے پہلے دورہ چین پر بیجنگ پہنچنے کے بعد صدر ٹرمپ کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب جمعرات کو بیجنگ کے مشہور 'گریٹ ہال' کے باہر منعقد کی گئی جسے غیر روایتی طور پر چین کے سرکاری ٹی وی نے بھی براہِ راست نشر کیا۔صدر ٹرمپ بدھ کو جنوبی کوریا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بیجنگ پہنچے تھے جہاں انہوں نے بدھ کی شام اپنی اہلیہ اور چینی صدر اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ تفریحی مقامات کا دورہ کیا۔صدر ٹرمپ کے ہمراہ کئی بڑی امریکی کمپنیوں کے سربراہان بھی چین آئے ہیں جن کے وفد کی قیادت امریکہ کے وزیرِ تجارت ولبر روز کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔