کمار سوامی دوبارہ ریاستی جے ڈی ایس صدر منتخب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2016, 1:14 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو۔9/دسمبر(ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی آج دوبارہ اتفاق رائے سے ریاستی جنتادل (ایس) کے صدر منتخب ہوگئے۔آج بنگلور پیالیس میں منعقدہ جنتادل (ایس) کی قومی مجلس عاملہ میٹنگ میں کمار سوامی کو ریاستی صدر کے طور پر چنا گیا۔ اس موقع پر پارٹی نے دیگر ریاستوں بشمول مہاراشٹرا، کیرلا، آندھرا پردیش اور اترپردیش کی یونٹوں کیلئے بھی پارٹی صدور کا انتخاب عمل میں لایا۔ پارٹی کے قومی صدر کے طور پر سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کا انتخاب کیاگیا۔ آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کو مستعد کرنے اور تنظیمی سطح پر پارٹی کو اور بھی مضبوط کرنے کیلئے میٹنگ میں تفصیلی تبادلہئ خیال کیاگیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایچ ڈی کمار سوامی نے کہاکہ موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر ریاست میں جنتادل (ایس) کی اگلی حکومت کا قیام ضروری ہوچکا ہے۔ ریاست کے مفادات کی حفاظت کرنے میں برسر اقتدار کانگریس اور اپوزیشن بی جے پی کو بری طرح ناکام قرار دیتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ ریاست میں کرپشن سر چڑھ کر بول رہاہے۔ پانچ سال تک ریاست میں لوٹ مچاکر بے دخل ہونے والی بی جے پی دوبارہ ریاست میں اقتدار پر آنے کے خواب دیکھ رہی ہے۔ ان دونوں پارٹیوں کو اقتدار سے دور رکھنا عوام کی ذمہ داری ہے۔پچھلے تین سال سے ریاست کے بیشتر علاقے خشک سالی سے بدحال ہیں۔ کسان مشکلات میں پڑگئے ہیں، لیکن کانگریس اور بی جے پی کو اپنی سیاسی لڑائی سے آگے کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔قومی سیاسی جماعتوں کو ریاست کے مفادات میں ناکام قرار دیتے ہوئے کہاکہ جنتادل جیسی ایک علاقائی قوت ہی ریاستی عوام کے مفادات کی کھل کر حفاظت کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنتادل (ایس) کی بنیادیں ریاست کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہیں بشرطیکہ کارکنوں کو کام کرنے کابھرپور موقع فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی سطح پر پارٹی کی شاخوں کو آنے والے دنوں میں مضبوط کیاجائے گا۔ پارٹی کے کارکن اور عہدیدار جدوجہد کے جذبے سے آگے بڑھیں۔ عوام تک رسائی حاصل کرکے دونوں قومی جماعتوں کی ناکامی سے آگاہی دینے کے ساتھ اگلے انتخابات کیلئے جنتادل (ایس) کے منصوبوں سے بھی عوام کو آگاہ کرائیں۔ کمارسوامی نے کہاکہ ریاست میں اگر اگلے انتخابات کے بعد جنتادل (ایس) برسر اقتدار آتی ہے تو کسانوں کی طرف سے لئے گئے تمام قرضہ جات معاف کردئے جائیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...