کاروار:کیچڑ سے بھرے کھیت میں کھیل کود کے مقابلے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th October 2017, 11:34 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 9؍اکتوبر(ایس او نیوز) کاروار تعلقہ کے توڈور نامی مقام پرڈپارٹمنٹ آف یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس ، ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور گووند دیوا کلچرل اینڈ اسپورٹس کلب کے اشتراک سے کیچڑ بھرے کھیت میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے۔

والی بال، تھروبال، رسہ کشی، لیموں اور چمچے جیسے مختلف کھیلوں میں طلبہ کے علاوہ صحافیوں نے بھی حصہ لیا اورنیشنل ہائی وے 66سے متصل کھیت میں منعقدہ کھیل کے ان دلچسپ مقابلوں کو دیکھنے کے لئے تماشائیوں کا ہجوم لگ گیا۔کھیل کود کے مقابلوں کا افتتاح ضلع پنچایت رکن چائیترا کوٹھارکر نے کیا۔ محکمہ یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی گائیتری، تعلقہ پنچایت رکن نندنی گنگی اور ڈسٹرکٹ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ٹی بی ہری کانت وغیرہ موجود تھے۔

اس موقع پرکھیل کے مقابلے جیتنے والوں کو انعامات سے نوازاگیا ۔اس کے علاوہ مقامی طور پر گیان پد اوریکش گان فنکاروں اوردیسی علاج کے لئے شہرت پانے والی کچھ شخصیات کی عزت افزائی بھی کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...