امن کا نوبیل انعام نادیہ مراد اور ڈاکٹر ڈینس کے نام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th October 2018, 11:04 AM | عالمی خبریں |

اوسلو،6؍اکتوبر (ایجنسی)  سال 2018 کے لیے امن کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر جنسی زیادتیوں کے خلاف جدوجہد کرنے والی عراقی خاتون نادیہ مراد اور افریقی ملک کانگو کے ماہر امراض نسواں ڈاکٹرڈینس  مِک ویگ نے جیت لیا ہے۔ 

 پچیس سالہ نادیہ مُراد پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کے بعد دوسری کم عمر لڑکی ہیں جو نوبیلامن انعام کی حقدار قرار پائی ہیں۔

نادیہ مراد کا تعلق عراق کی ’یزیدی‘ برادری سے ہے۔ ان کا نام 2014 میں اس وقت سامنے آیا جب وہ عراقی جنگ کے دوران داعش کے چنگل سے آزاد ہوکر موصل پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔

اس وقت وہ جنگ میں زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کی سب سے مضبوط آواز ہیں۔ نادیہ کی ماں اورچھ بھائیوں کو 2014 میں داعش نے ہلاک کیا تھا۔

انعام کے مشترکہ حقدار ڈینس ڈاکٹر مِک ویگ کا تعلق کانگو سے ہے۔ ڈاکٹر مِک ویگ اپنے ملک کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولتوں سے محروم خواتین کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ وہ پیچیدہ امراض نسواں میں مبتلا غریب خواتین کا جانفشانی کے ساتھ علاج کرنے کے ساتھ  صحت سے متعلق آگاہی پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

رواں سال نوبیل انعام کے لیے 331 افراد اور اداروں کو نامزد کیا تھا تاہم قرعہ فال نادیہ اور ڈاکٹر مگ وگ کے نام نکلا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔