عدالت نے وجے مالیا کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا
نئی دہلی،23مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے خلاف ورزی سے متعلق ایک معاملے میں شراب کاروباری وجے مالیا کی بنگلور میں واقع جائیداد کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔بنگلور پولیس نے ای ڈی خصوصی پبلک پراسیکیوٹر ن اور وکیل سنویدنا ورما کے ذریعے اس سلسلے میں عدالت کے پہلے حکم کو نافذ کرنے کے لئے اور وقت مانگا تھا۔اس کے بعد اہم میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دیپک شیراوت نے تازہ ہدایات جاری کئے۔عدالت نے ریاستی پولیس کو 10 جولائی تک جائیداد ضبط کرنے کی ہدایت دی۔ اسی دن معاملے پر اگلی سماعت ہوگی۔اس سے پہلے بنگلور پولیس نے عدالت کو مطلع کیا تھا کہ اس نے مالیا کی 159 املاک کی نشاندہی کی ہے لیکن وہ ان میں سے کسی کو بھی ضبط نہیں کر سکی۔عدالت کے کیس میں گزشتہ سال چار جنوری کو مالیا کو بھگوڑا مجرم قرار دیا تھا۔عدالت نے گزشتہ سال آٹھ مئی کو بنگلور پولیس کمشنر کے ذریعے مالیا کی املاک ضبط کرنے کی ہدایت دی تھی اور اس پر رپورٹ مانگی تھی۔ اس نے شراب کاروباری کے خلاف 12 اپریل 2017 کو غیر معینہ، غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔غیر ضمانتی وارنٹ کے برعکس غیر معینہ غیر ضمانتی وارنٹ پر اس کے اطلاق کرنے کی کوئی میعاد نہیں ہوتی۔