ڈانڈیلی میں فوریسٹ آفیسر اور عملہ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار: اے سی بی کا چھاپہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th April 2017, 9:48 PM | ساحلی خبریں |

ڈانڈیلی:26/اپریل(ایس اؤنیوز) ڈانڈیلی فوریسٹ زون کے مؤلنگی کے فوریسٹ محافظ عملہ شیوشرن کولی کو رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن برانچ کے افسران نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، یہ  واقعہ بدھ کو  پیش آیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مؤلنگی علاقہ کے مکین سنیل کامبلے اپنی اینٹوں کو جلانے کے لئے جب لکڑی لے جارہاتھا تو مؤلنگی زون کے فاریسٹ معاون آفیسر وائی ٹی کلال اور فاریسٹ محافظ شیوشرن کولی نے چھاپہ مارکر قانونی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے 10ہزارروپیوں کی رشوت مانگی تھی ۔ سنیل کامبلے رشوت دینے کے لئے تیار ہوا تو کوئی کیس کئے بغیر اس کو چھوڑ دیا گیا ۔ اس کے بعدوالے دنوں میں فاریسٹ معاون آفیسر وائی ٹی کلال اور عملہ شیوشرن کولی نے موبائیل کے ذریعے ہر دن سنیل کامبلے کو رشوت کے لئے ہراساں کرنے لگے اور دھمکی دینے لگے کہ اگر تم نے رقم نہیں دی تو لات مار کر جیل میں ڈال دیں گے۔ حالات سے پریشان سنیل کامبلے امبیڈکر سینا کے ضلعی جنرل سکریٹری ونایک کرننگ کو معاملے کی جانکاری دی  ۔ تب ونایک کرننگ نے سنیل کے ذریعے اے سی بی سے  شکایت کی۔

بدھ کی شام شہر کے ایک کولڈرنکس دکان کے قریب رشوت دینے کے لئے سنیل نے متعلقہ افسران کو بلایا۔ جس کے تحت فاریسٹ عملہ شیوشرن کولی وقت پر پہنچ گیا ۔ کولڈرنکس شاپ کے پاس جیسے ہی سنیل نے شیوشرن کے ہاتھ میں 5ہزارروپئے تھمائے،  عین وقت پر اے سی بی کی ٹیم نے چھاپہ مارکر شیوشرن کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرارہونے والے  فاریسٹ آفیسر کلال کو شام تک اے سی بی نے گرفتارکرلیا اورکاروائی کو آگے بڑھایا ۔ کارروائی میں اے سی بی کے ڈی وائی ایس پی گریش ، سی پی آئی رمیش ، راجیش پربھو، کرشنا ، گجیندر ، پرساد نائک، محبوب علی وغیرہ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...