عراق:داعشی جنگجوؤں نیایک ہی خاندان کے پانچ افراد قتل کردیے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th August 2018, 12:36 PM | عالمی خبریں |

تکریت،13اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراق کی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروپ ’داعش‘ کے جنگجوؤں نے شمالی شہرتکریت میں ایک چیک پوسٹ کے قریب حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے کم سے کم پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بغداد کے شمال میں 200 کلو میٹر دور تکریت شہر میں پیش آیا۔تکریت کے ایک پولیس افسر نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ’داعش‘ کے دہشت گرد جبال حمرین سے گذر کر دریائے دجلہ کو عبور کرتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے۔ یہ چیک پوسٹ شمالی شہر بیجی کے البواجری گاؤں میں قائم ہے۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ داعش کے حملے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حملہ آور کارروائی کے بعد نامعلوم سمت میں فرار ہوگئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔