پسماندہ طبقات کو 50 فیصد تک ریزرویشن دینا زیر غور: کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th June 2017, 9:32 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو۔3؍جون(ایس او  نیوز) ریاست میں ذات پات کی بنیاد پر کرائی گئی مردم شماری کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد اس کے اعداد وشمار کے مطابق پسماندہ طبقات کو افزود ریزرویشن دینے کا فیصلہ لیا جائیگا۔ یہ بات آ ج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہی۔

ریاست میں کانگریس حکومت کے چار سال کی تکمیل کے سلسلے میں میسور میں منعقدہ سادھنا سماویش میں شرکت کیلئے میسور آمد پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ ریاست میں پسماندہ طبقات کے مستقل کمیشن نے ریاست بھر میں سماجی، تعلیمی اور معاشی سروے کیا ہے۔اس سروے کی رپورٹ ملنے کے بعد پسماندہ طبقات کو سماجی اور معاشی طور پر آگے بڑھنے کیلئے مناسب ریزرویشن دیا جائے گا۔ ممکن ہے کہ اس حد کو 50 فیصد تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کی طرف سے اگلے انتخابات میں بی جے پی کے اقتدار پر آجانے کے یقین پر طنز کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ بہت جلد انتخابات کے بعد یڈیورپا کابھرم ٹوٹ جائے گا۔

یڈیورپا کے بیانات کی وجہ سے کانگریسیوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔یڈیورپا کو وزیراعلیٰ بننے کے خواب اب بہت زیادہ آنے لگے ہیں ، اسی لئے غیر ضروری بیان بازی میں الجھے ہوئے ہیں۔ دلتوں کے گھر پر کھانا کھانے کا ناٹک کیا جارہا ہے، کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کا بے تکا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ مرکز میں بی جے پی ہی برسر اقتدار ہے، وزیر اعظم سے کہہ کر یڈیورپا پہلے قومی بینکوں سے کسانوں کی طرف سے حاصل کیا گیاقرضہ معاف کروائیں۔ مرکزی حکومت اگر کسانوں کے قرضے معاف کردے تو ریاستی حکومت بھی قرضہ جات معاف کرنے کیلئے تیار ہے۔

شیموگہ کے میگان اسپتال کے عملے کی طرف سے ایک مریض کو اسٹریچر دینے سے انکار کے بعد ریاست بھر میں مچے ہنگامہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ اس اسپتال میں ایک معمر مریض کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس سلسلے میں انہوں نے رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملہ میں جانچ کی بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اس اسپتال کو مہیاکرائے گئے وہیلر چیر اور اسٹریچر کہاں گئے؟۔ضلع ہیلتھ آفیسر کی طرف سے اس سلسلے میں رپورٹ ملنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ خبر ٹی وی پر دکھاتے ہی کارروائی کرنا ممکن نہیں ہے۔اس کیلئے چند سرکاری ضوابط ہیں ، ان کی تکمیل ضروری ہے۔ ہبلی کے کمس اسپتال میں بھی اسی طرح کی ہراسانی اور ایک بچے کی نعش وارثوں کے حوالے کرنے سے انکار کے متعلق سوال پر سدرامیا نے کہاکہ اس سلسلے میں بھی وہ رپورٹ طلب کریں گے اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...