بین الاقوامی شہرت یافتہ دسہرہ تقریبات کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2018, 12:11 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍اکتوبر(ایس او نیوز) عالمی شہرت یافتہ دسہرہ تقریبات کا کل سے باضابطہ آغاز ہوجائے گا۔انفوسس فاؤنڈیشن کی چیر پرسن ڈاکٹر سدھا مورتی ان تقریبات کا رسمی طور پر افتتاح کریں گی۔ کل سے 9 دنوں تک شہر محلات میں دسہرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اس کے لئے میسور کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا۔ دسہرہ تقریبات کو عالیشان پیمانے پر منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ تو دوسری طرف یہاں پر سیکورٹی کے لئے بھی معقول بندوبست کیا گیا ہے۔ بیرون ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد میں دسہرہ تقریبات کا نظارہ کرنے کے لئے میسور کا رخ کیا ہے، جس کی وجہ سے یہاں کی تقریباً تمام ہوٹلیں بک ہوگئی ہیں۔ کل صبح دسہرہ تقریبات کے آغاز کے موقع پر وزیراعلیٰ کمار سوامی، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمیشور، ضلع انچارج وزیر جی ٹی دیوے گوڈا دیگر وزراء سارا مہیش ، جئے مالا ، پٹ رنگا شٹی ، ین مہیش ، راج شیکھر پاٹل ، اراکین پارلیمان واسمبلی اور دیگر عوامی نمائندے شریک رہیں گے۔دسہرہ تقریبات کے پیش نظر یہاں پر فلم میلہ ، کشتی مقابلے، دسہرہ اسپورٹس مقابلے، نمائش ، وغیرہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دسہرہ تقریبات کا اختتامی جلوس جمبو سواری 19اکتوبر کی دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ دسہرہ تقریبات کے لئے حفاظتی انتظامات پر 5284 پولیس جوان اور 1600 ہوم گارڈس کو تعینات کرنے کے ساتھ 70کمانڈوز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ کے ایس آر پی ، سی اے آر اور ڈی اے آر جوانوں کی 57 ٹکڑیاں میسور پیالس اور دیگر مقامات پر تلاشی کے لئے 46 ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ میسور رورل کے ایس پی ، میسور کے ڈی سی پی، اے سی پی سمیت 75 افسر سیکورٹی کی ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے۔ ناخوشگوار حالات سے نپٹنے کے لئے یہاں پر تین بم اسکواڈ بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ میسور کے پولیس کمشنر سبرامنیشور راؤ نے سیکورٹی انتظامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ کل وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی دسہرہ پولیس ہیلپ لائن کا افتتاح کریں گے۔ دسہرہ تقریبات میں محل کے اندر حفاظت کے لئے کے ایس آر پی کے گھوڑ سوار جوان روایتی شاہی لباس میں تعینات رہیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...

پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے ...