متنازع نقشے کی ٹی شرٹس پہننے پر چینی سیاحوں کو ویت نام سے نکالنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th May 2018, 1:40 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ 16 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) متنازعہ نقشہ پر مشتمل ٹی شرٹ پہنے پر چینی سیاحوں کوویت نام سے نکل جانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ا س ٹی شرٹ پر چین کا ایک مخصوص نقشہ بنا ہوا ہے جس میں سمندری سرحدیں 1940 کے عشرے کی ہیں، جس کے بارے میں ویت نام اور دوسری اقوام کے جزوی مطالبوں کے باوجود، چین زیادہ تر سمندری علاقے پر اپنی ملکیت کا دعویدار ہے۔۔علاقائی حدود کے تنازع کو ویت نام میں بہت اہمیت حاصل ہے اور اس حوالے سے اپنے طاقت ور ہمسائے کے ساتھ جھگڑے کی اس کی تلخ تاریخ ہے۔چین کے سیاح اتوار کی رات جب ملک کے جنوب میں واقع کام رانہہ ایئر پورٹ پر اترے تو انہیں امیگریشن ڈیسک پر سیکیورٹی اہل کاروں نے روک لیا۔ایک پولیس اہل کا ر نے، جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے انہیں بتایا کہ انہیں ایئر پورٹ چھوڑنے کی اجازت اس وقت ملے گی جب وہ یہ متنازع شرٹس اتار دیں گے۔سوشل میڈیا پر چین کی قوم پرستانہ شرٹس میں ملبوس سیاحوں کی تصویروں پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کئی افراد نے یہ کہا کہ انہیں فوراً ملک سے نکال دیا جائے اور ان کے داخلے پر مستقل پابندی لگا دی جائے۔فیس بک پر ایک اور ویت نامی ڑان ہائی نے لکھا کہ ہمیں یہ لازماً طے کر لینا چاہیے کہ کسی ایسے شخص کو اپنی سرحد کے اندر داخل نہ ہونے دیں، جس کے پاسپورٹ، ٹی شرٹ یا کسی اور چیز پر متنازع نقشہ موجود ہو۔چین اور ویت نام کے درمیان طویل عرصے سے قدرتی وسائل سے مالا مال سمندر کی ملکیت پر تنازع چل رہا ہے۔ جہاں بیجنگ نے مصنوعی جزائر تعمیر کر کے ہوائی اڈے اور فوجی آلات نصب کر دیے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس تنازع نے سیاحت کے شعبے کو اپنی لپیٹ میں نہ لیا ہو۔اس سے قبل سن 2016 میں ہوچی منہ شہر کے ایئر پورٹ پر سرحدی ایجنٹ نے ایک چینی پاسپورٹ پر ایک غیر دوستانہ قابل اعتراض جملہ لکھ دیا تھا، کیونکہ پاسپورٹ پر بیجنگ کے دعوؤں کی ترجمان کرنے والا نقشہ بنا ہوا تھا۔اسی طرح خبروں کے مطابق ڈانانگ اور پھو ڑوک جزیرے پر اہل کاروں نے نقشے والے چینی پاسپورٹ پر داخلے کی مہر لگانے سے انکار کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔