اُڈپی ضلع کےسیلاب سےمتاثرہ علاقوں اور نقصانات کا جائزہ لیا مرکزی ٹیم : ڈی سی نے دی نقصانات کی تفصیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th September 2018, 9:18 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:12/ستمبر(ایس اؤ نیوز) حالیہ دنوں میں موسلا دھار بارش سے نقصان زدہ علاقوں کاجائزہ لے کر رپورٹ سونپنے کے لئے  کرناٹکا پہنچی مرکزی ٹیم اُڈپی ضلع کے کارکلا اور کاپو کے کئی مقامات کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا۔

مرکزی فائنانس وزارت کے معاون سکریٹری بھرتیندرو کمار سنگھ کی قیادت والی مرکزی جائزہ ٹیم کا اُڈپی ڈی سی میری فرانسس نے استقبال کیا۔ ضلع میں سیلاب سے نقصان ہوئے برج، سڑکیں ، گھر، فصل کی جگہوں کا دورہ کرکے جانکاری حاصل کی۔ جائزہ ٹیم سب سے پہلے کارکلا تعلقہ کے ککندور ، جینتی اسکول ، کارکلا۔ اُڈپی روڈ پر واقع چند مقامات ، میارو دیہات کے سپاری باغات کا دورہ کرنے کے بعد کاشت کاروں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات کو سماعت کیا۔

وہاں سےنکل کر جائزہ ٹیم بارش کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوسمارو۔ ایدو برج اور رابطہ سڑک کودیکھا، جہاں محکمہ آب پاشی کے افسران سے جانکاری لی۔ یہاں سے نورالبیٹو دیہات کے کیمپٹو پہنچی ٹیم دیہات کے برج اور بہہ جانے والی سڑک اور وہاں جاری عارضی کام کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ کئی ایک دیہات کے اندرونی راستوں کا پیدل چل کر انہوں نے نظارہ کیا۔

سہ پہر شیروا کے کلتور گرومے کو پہنچا مرکزی وفد بارش سے ہونے والے برج، مکانات، سڑکوں کے  نقصانات کے متعلق جانکاری لی۔ اس کے بعدوفد کے افسران نے کارکلا کے سرکٹ ہاؤس میں ڈی سی اور ضلع کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ جہاں ڈی سی نے ضلع میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتائی ۔میٹنگ میں افسران کو ڈی سی نے بتایا کہ  امسال ہوئی بارش کی وجہ سے ہونےو الے نقصانات کا اندازا 150کروڑروپیوں سے زائد لگایاگیا ہے۔ جس میں  1058گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ جس سے قریب 1006لاکھ روپئے کانقصان ہواہے۔ اسی طرح ماہی گیر وں کو پہنچنے والے نقصانات کابھی جائزہ لیاگیا ۔ اس موقع پر مرکزی ٹیم کے ساتھ کنداپور کے اسسٹنٹ کمشنر بھوبالن ، زرعی ڈائرکٹر کیمپے گوڈا، باغبانی محکمہ کی نائب ڈائرکٹر بھونیشوری، کارکلا کے تحصیلدار محمد اسحق سمیت تحصیل محکمہ وغیرہ کے افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...