آسٹریا میں ’برقعہ بین‘ اور اسلام مخالف جماعتوں کی ممکنہ جیت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st October 2017, 10:17 PM | عالمی خبریں |

کینبیرا  یکم اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یورپی ملک آسٹریا میں مکمل چہرے کے نقاب پر پابندی کے قانون ’برقعہ بین‘ کا اطلاق آج یکم اکتوبر سے کر دیا گیا ہے۔ آسٹریا میں پندرہ اکتوبر کے عام انتخابات میں مہاجر مخالف جماعتوں کی جیت کا امکان ہے۔یورپی ملک آسٹریا میں مکمل چہرے کے نقاب پر پابندی کے قانون ’برقعہ بین‘ کا اطلاق آج یکم اکتوبر سے کر دیا گیا ہے۔ آسٹریا میں اس ماہ کی پندرہ تاریخ کو عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ان انتخابات میں مہاجرین مخالف جماعتوں کی جیت کا امکان ہے اور یہ جماعتیں مخلوط حکومت بنا سکتی ہیں۔یورپی یونین کے اس رکن ملک میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سے مسلسل مرکز سے دائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والی سیاسی جماعتیں برسر اقتدار رہی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ مہاجرین اور اسلام مخالف منشور کے تحت انتخابات لڑنے والی جماعتوں کی جیت اور اقتدار میں آنے کے اثرات یورپی یونین پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔گزشتہ ماہ جرمنی میں بھی دائیں بازو کی اسلام اور مہاجر مخالف سیاسی جماعت اے ایف ڈی جرمنی میں تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آ چکی ہے اور آسٹریا میں ایسے ہی نظریات رکھنے والی جماعتوں کی حکومت یورپ بھر کی دائیں بازو کی عوامیت پسند پارٹیوں کو مزید تقویت دے سکتی ہیں۔اس آسٹرین قانون کا نام ’پورا چہرہ چھپانے پر پابندی‘ رکھا گیا ہے۔ قانون کے مطابق عوامی مقامات پر ہسپتالوں یا پارٹیوں میں استعمال کیے جانے والے ماسک سمیت کسی بھی طرح مکمل چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور خلاف کرنے والوں کو ڈیڑھ سو یورو جرمانہ ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں آسٹرین پولیس کو بھی ضرورت پڑنے پر مرد و حضرات کو زبردستی چہرہ دکھانے پر مجبور کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔تاہم اس قانون کو عرف عام میں ’برقعہ بین‘ کہا جا رہا ہے جو کہ اس بات کا مظہر بھی ہے کہ اس قانون کے حامی اسے مکمل نقاب کرنے والی مسلم خواتین سے ہی منسوب کر رہے ہیں۔ آسٹریا میں مہاجرین کی آمد کے بعد بھی عوامی مقامات پر برقعہ پوش خواتین شاذ و نادر ہی دیکھی جاتی ہیں۔ایک عوامی جائزے کے نتائج کے مطابق چہرہ ڈھانپنے کی مخالفت کرنے والے ہر سات میں سے پانچ افراد اسلام مخالف نعرے لگانے والی سیاسی جماعتوں کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے آسٹریا میں اسلام مخالف جذبات کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان سیاسی جماعتوں میں نمایاں ترین فریڈم پارٹی اور پیپلز پارٹی ہیں اور یہ دونوں جماعتیں اجانب دشمنی پر مبنی سیاست کے باعث جانی جاتی ہیں۔’سینٹر رائٹ‘ سیاست کرنے والی پیپلز پارٹی عموما فریڈم پارٹی کی طرح کھل کر اسلام مخالف نعرے نہیں لگاتی تاہم پارٹی کی باگ ڈور سباستیان کْرز کے ہاتھ آنے کے بعد سے پیپلز پارٹی نے مہاجرین اور مہاجرت مخالف سیاست شروع کر رکھی ہے۔ دوسری جانب سوشل ڈیموکریٹک پارٹی عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں ابھی تک ناکام دکھائی دے رہی ہے۔رائے عامہ کے تازہ جائزوں کے مطابق پیپلز پارٹی کو چونتیس فیصد، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ستائیس فیصد اور فریڈم پارٹی کو پچیس فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔