بلجیم میں پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گولی مار دی،حملہ آور نے دھماکے سے قبل اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا تھا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2017, 12:54 PM | عالمی خبریں |

برسلز، 21؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بیلجیئم میں پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت برسلز کے مرکزی ریلوے سٹیشن میں ایک شخص نے ایک چھوٹے پیمانے کا بم دھماکہ کیا ہے اور اس مبینہ خودکش حملہ آور کو جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔سٹیشن پر موجود اہلکاروں نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی، اس نے اسٹیشن پر ایک چھوٹا دھماکہ بھی کیا جس کے بعد اسے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اسٹیشن میں داخل ہونے کے بعد نعرہ تکبیراللہ اکبر بلند کیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آورنے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا جس کے بعد اس کے سامان کی ریڑھی میں دھماکہ ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کو خالی کروا لیا گیا ہے اور صورتحال حکام کے قابو میں ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2016میں برسلز میں ایک حملے میں 32افراد ہلاک ہوئے تھے جس کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کی تھی۔مقامی میڈیا نے پراسیکیوٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور شخص نے ایک بوری نما لباس پہن رکھا تھا اور اس کی بیلٹ پر بم نصب تھا۔اس شخص نے جب بم کا دھماکہ کیا تو سٹیشن پر موجود پولیس کی توجہ اس کی جانب گئی جس کے بعد انھوں نے اسے گولی مار دی۔حملے کے بعد قریبی دکانوں اور ریسٹورانوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔ اس کے لیے سٹیشن سے گزرنے والی ٹرینوں کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔