اسد اویسی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’ وندے ماترم‘ کے لزوم کے ذریعہ وہ ملک ہندوتوا کو فروغ دے رہی ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2017, 3:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12/اگست(ایس او نیوز/ایجنسی) وندے ماترم کے لزوم کی سختی کے ساتھ مذمت کے ساتھ حکومت کے اس اقدام کو کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے غیر جمہوری قراردیا اور جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت پر ملک میں ہندوتوا کو فروغ دینے اور جمہوریت کو توڑنے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے اے این ائی سے کہاکہ ’’ یہ غلط او رغیر دستوری فیصلہ ہے۔ وندے ماترم ہمارے قومی گانا ہے‘ مگر اسکو استعمال کرنے کا قانونی لزوم نہیں ہے‘ جس طرح جانا گنا مانا کے لئے ہے۔اس طرح کے فیصلوں کے ذریعہ ہندوتوا کو بڑھاوا دینے اور سکیولرزم کو ختم کرنے کاکام کیاجارہا ہے۔

ہم مسلمان سوائے اللہ کے کسی کو عبادت کے لائق نہیں سمجھتے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے ہم وطن سے محبت نہیں کرتے۔ تاریخ گواہ ہے ہم نے اس ملک کے لئے کتنی قربانیاں دی ہیں اور آگے بھی دینے کے لئے تیار ہیں۔ مگر ہمیں دستور کے مطابق مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ توپھر ہندوتوا کو ہی ہم آگے بڑھائیں۔بی جے پی کا حقیقی چہرہ سامنے آگیا ہے ۔ سب کا ساتھ سب کا وکا س تو صرف ڈرامہ تھا‘ ان کا اصل مقصد ہندوتوا کو فروغ دینا ہے۔

انہو ں نے آر ایس ایس کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سکیولرزم ہندوستان کی مثال ہے مگر ہندوتوا سنگھ کانافذ کردہ نظریہ ہے۔جمعرات کے روز بی ایم سی نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے بی ایم سی حدود کے تمام اسکولس میں وندے ماترم کو لازمی قراردیا تھا۔ممبئی مئیر وشواناتھ مہادیشوار نے اپنے بیان میں کہاکہ بی ایم سی حدود کے تمام اسکولس میں ہفتہ میں د ومرتبہ وندے ماترم پڑھایاجائے۔ مذکورہ تجویز مہارشٹرا حکومت کے پاس منظوری کے لئے بھیج دیاگیا ہے۔

مدارس ہائیکورٹ نے جولائی میں ہفتہ میں ایک بار ہر اسکول میں وندے ماترم پڑھانے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد بی ایم سی کی نوٹس منظر عام پر ائی ہے۔ قبل ازیں سماج وادی پارٹی مہارشٹر ا لیڈر ابوعاصم آعظمی اور وارث پٹھان رکن اسمبلی مجلس نے ایوان اسمبلی میں اس تجویز کی مخالفت میں آواز اٹھائی ہے۔- یہاں تک کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بھی وندے ماترم گانے سے انکار پر ملک کا غدار قراردینے کی بات کو مسترد کردیاتھا‘ بعدازاں انہوں نے جان بوجھ کر گانے سے انکار کرنے والوں اس زمرے سے باہر بھی کردیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...