بی جے پی مجھ پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام؛الزام لگانے والے رکن کونسل اپنے قول کی پابندی کریں: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 11:34 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ان کے خلاف اراضی ڈی نوٹی فکیشن کا الزام لگانے والے بی جے پی رکن کونسل بی جے پٹ سوامی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ پٹ سوامی نے کہاتھاکہ سدرامیا کے خلاف اگر الزامات ثابت نہ ہوئے تو وہ پھانسی لے لیں گے، اب جبکہ الزامات ثابت نہیں ہوئے ہیں پٹ سوامی بتائیں کہ وہ اپنا پھندا کہاں لگارہے ہیں؟۔ میسور میں اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں پٹ سوامی ناکام ہوچکے ہیں۔ پٹ سوامی نے کہاتھاکہ مجھ پر اگر الزامات ثابت نہیں ہوئے تو ودھان سودھا کے سامنے پھانسی لے لیں گے۔ پٹ سوامی کو چاہئے کہ اپنے قول کی پابندی کا مظاہرہ کریں، لیکن انسانی ہمدردی کے ناطے وہ پٹ سوامی کو یہی مشورہ دیں گے کہ آئندہ کسی پر بھی کیچڑ اچھالنے سے پہلے جانچ کرلیں، انہیں پھانسی لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کسی پر بے بنیاد الزامات لگانے سے اگر وہ کمزور ہے تو ا س کا سیاسی کیریئر ختم ہوجائے گا۔اس طرح کا کھلواڑ کرنے سے بی جے پی والوں کو گریز کرنا چاہئے ۔ ریاست بھر میں بارش کی تباہ کاریوں کے متعلق ایک سوال پر سدرامیا نے کہاکہ حکومت کی طرف سے متاثرین کو مناسب معاوضہ دینے کیلئے ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔ کرناٹکا اوپن یونیورسٹی میں مبینہ دھاندلیوں کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دھاندلیوں میں جو بھی ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے وہ مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل کو ایک مکتوب روانہ کریں گے۔کل بنگلور میں مویشیوں کو غیر قانونی طور پر لے جائے جانے پر احتجاج کرنے والی خاتون پر حملہ کے متعلق ایک سوال پر سدرامیا نے کہاکہ حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے انہوں نے پولیس کمشنر سنیل کمار کو ہدایت جاری کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...

پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے ...