فاکس نیوز کے سبکدوش میزبان کے لیے25ملین ڈالر کی رقم

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2017, 5:07 PM | عالمی خبریں |

نیویارک23اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی ٹیلی ویژن چینل فاکس نیوز کے جنسی ہراسانی کے الزام میں ملازمت سے فارغ کیے گئے دیرینہ میزبان بیل اورائیلی کو ٹی وی چینل کی طرف سے 25 ملین ڈالر کی رقم ادا کیے جانے کا اعلان کیاگیاہے۔امریکی ذرائع ابلاغ میں آنے والی اس خبر کی فاکس نیوز کی طرف سیتصدیق نہیں کی گئی آیا وہ اپنے مشہور میزبان کو نوکری سے نکالے جانے کے بعد اسے ہرجانے کے طور پر یہ رقم ادا کرے گا یا نہیں۔ تاہم ذرائع ابلاغ کے مطابق پچیس ملین ڈالر کی رقم بیل اورائیلی کی ایک سال کی مجموعی تنخواہ سے کم ہے جو وہ ٹی وی چینل سے گذشتہ برسوں میں لیتے رہے ہیں۔67سالہ بیل اورائیلی کئی سال تک فاکس نیوز کے دی اورائیلی فیکٹر نامی پروگرام کے میزبان رہے ہیں۔ ان کا فلیگ شپ ٹی وی شو بہت زیادہ دیکھا جانے والا تھا مگر حال ہی میں ان پر خواتین کی طرف سے جنسی ہراسانی کا الزام سامنے آنے کے بعد ٹی وی انتظامیہ نے انہیں ملازمت سے ہٹا دیا تھا۔ ان کی جگہ اس ٹی وی شو کی میزبانی ایک دوسرے صحافی ٹاکر کلارسن کو دی گئی ہے۔سینتالیس سالہ ٹاکر کلارسن اپنے اشتعال انگیز بیانات اور سخت گیر موقف کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہوں نے فاکس نیوز میں تین ماہ قبل کام شروع کیا تھا۔اس سے قبل بیل اورائیلی کا پروگرام مسلسل 20سال تک ٹی وی کے ٹاک شوز میں چھایا رہا ہے۔ ایک بار اس پروگرام کی ریٹنگ30لاکھ ناظرین سے تجاوز کرگئی تھی۔اپریل کے اوائل میں اخبارنیویارک ٹائمز نے ایک اسٹوری فائل کی جس میں دعویٰ کیاگیاکہ اورائیلی اور فاکس نیوز نے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے والی پانچ خواتین کو زبان بند رکھنے کے لیے 13 ملین ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔ اگرچہ اورائیلی نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے تاہم ٹی وی انتظامیہ نے انہیں ملازمت سے ہٹا دیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔