بھٹکل: مرڈیشور کے قریب بائک سڑک پر پھسل گئی؛ ایک ہلاک دوسرا شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th January 2018, 10:42 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 14/جنوری (ایس او نیوز)   یہاں مرڈیشور کے قریب بنگارمکی کراس نیشنل ہائی وے پر ہوئے ایک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

مرنے والے نوجوان کی شناخت منوج مادیو نائک (21) اور زخمی کی شناخت مہیش پانڈو نائک (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

منوج نائک ترن مکی چرچ کراس  کے قریب کا رہائشی تھا، جبکہ مہیش  نائک مرڈیشور جنتا کالونی کا رہائشی تھا۔ یہ دونوں  بائک پر سوار شموگہ کے آرسیکیرے میں  مندر کی مورتی بنانے کے بعد کوگار کے راستے سے   بھٹکل ہوتے ہوئے واپس اپنے گائوں لوٹ رہے تھے  کہ اپنی رہائش گاہ کے کچھ ہی فاصلے پر، یعنی اپنی منزل کے صرف ڈیڑھ کلومیٹر دوری پر   بنگارمکی کراس پر حادثے کا شکار ہوگئے۔ ان کی بائک تیز رفتاری کی بناء پر سڑک پر پھسل گئی۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مرڈیشور پولس سب انسپکٹر محترمہ ناگوّا اپنے عملہ کے ساتھ موقع پر پہنچی اور ضروری کاروائیوں کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔

زخمی مہیش کو فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کرنے کے بعد سر کو گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے کنداپور شفٹ کیا گیا ہے۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...