سرجن گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے 8 افراد کے خلاف درج کیا کیس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2018, 11:05 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ13جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بہار کے بدنام زمانہ سرجن گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے شکنجہ کسا ہے۔ سرجن گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جن میں سابق بینک آفیسرکے علاوہ کئی خصوصی افراد شامل ہیں۔ ان سب کے خلاف مجرمانہ سازش،اعتماد کی خلاف ورزی، دھوکہ دہی اور جعل سازی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔دیگر چارج شیٹ وزیر اعلی شہر ترقی کی منصوبہ بندی سے متعلق ہے۔ جو قریب ساڑھے پانچ کروڑ کا معاملہ ہے۔ اس معاملے کی تحقیق میں سی بی آئی نے پایا کہ یہ رقم والی بینک میں تھی، جسے سرجن کے اکاؤنٹ میں ڈال کر فرضی طریقے سے ملزمان نے آپس میں بانٹ لیا۔ اس کیس میں بھاگلپور انڈین بینک کے مینیجر توقیر قاسم اور ونود کمار کے خلاف چارج شیٹ دائر ہوا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...