بھٹکل کے طالب علم کوملاپانی پر چلنے والی سائیکل بنانے کے لئے قومی سطح کا’انسپائر‘ ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th February 2019, 8:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 18؍فروری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے تنگن گنڈی سرکاری ہائیر پرائمری اسکول کے طالب مدھو منجوناتھ کو پانی پر چلنے والے سائیکل کا ماڈل تیار کرنے پر قومی سطح کے ’انسپائر‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

ایک چھوڑے سے قریہ کے رہنے والے اسکولی طالب علم نے اپنی استاد کی نگرانی میں پانی پر چلنے والے سائیکل کا جو ماڈل تیار کیا ہے، اسے قومی سطح پر مقابلے کے لئے پیش کیا گیاتھا۔مقابلے میں شامل دیگر ماڈلس کے مقابلے میں مدھومنجوناتھ کا ماڈل منتظمین کی توجہ پوری طرح اپنی طرف راغب کرنے میں کامیاب رہا اور اسے پہلا مقام حاصل ہوا۔طالب علم مدھو کی اس شاندار کامیابی سے تنگن گنڈی پرائمری اسکول کا ہی نہیں بلکہ پورے ضلع کا نام روشن ہو اہے۔

محکمہ تعلیمات عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایم جی نائک،بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفیسر ایم آر مونجی کے علاوہ کئی ذمہ داران نے بھٹکل کے اس طالب علم کی کامیابی پرخوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...