بھٹکل:  پسماندہ طبقات کے درمیان پکوان گیس سلینڈر کی مفت تقسیم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st July 2018, 7:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :31/جولائی (ایس اؤ نیوز) رفعت گیسایجنسی بھٹکل اور انڈین گیس ایجنسی کے اشتراک سے تعلقہ کے سرکٹ ہاؤس میں اجولا منصوبے کے تحت پسماندہ طبقات اور  ذات  اور انتودیا کارڈ کے مستفیدین میں گیس چولھا اور گیس سلینڈر کی تقسیم کاری پروگرام کا انعقاد ہوا۔

مستفیدین میں گیس سلینڈر تقسیم کرنے کے بعد رکن اسمبلی سنیل نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  دیہی علاقوں کے عوام پر دھوئیں سے ہونے والے برے اثرات کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت اجولا گیس منصوبہ  جاری کیاہے، عوام منصوبے سے  بہتر استفادہ کر یں۔ 

رکن اسمبلی نے کہاکہ ہمیشہ دھوئیں میں رہنے سے آنکھیں اور پھیپھڑوں کو نقصان ہوتاہے، عوام کو بیماریوں میں مبتلا ہوتے دیکھ کر ہی متعلقہ منصوبے کو جاری کرنے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ وزیرا عظم کا ایک خواب تھا۔ 5برسوں پہلے گیس سلینڈر کے لئے چکر کاٹنے اور سفارش کرنی پڑتی تھی۔ اب حالات بدل گئے ہیں عام عوام کو جدید ٹکنالوجی سہولیات سے آراستہ اسپتالوں میں علاج کے لئے صحت کارڈ دیا جارہاہے، عوام اس کارڈ بھی فائدہ حاصل کرنے کی بات کہی۔رنجن گیس ایجنسی کی مالکن شیوانی شانتا رام نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ تعلقہ پنچایت ممبر پاشور ناتھ جین، ہنومنت نائک، مالتی موہن دیواڑیگا، کرشنا نائک آسارکیری ، رفعت ایجنسی کے نابط دامدا وغیرہ موجود تھے۔اس سے قبل فائر برگیڈ کے آفیسر رمیش کمار نے گیس سلینڈر سے اچانک آگ بھڑکنے پر تحفظاتی اقدامات کے متعلق جانکاری دی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...