ریاست کرناٹک میں بھارت بند؛ کئی اضلاع میں ملا جلا ردعمل ، بعض جگہوں پر احتجاجی مظاہرے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th January 2019, 9:29 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔8؍جنوری(ایس او  نیوز) اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے روک اضافہ مزدور قوانین میں ترمیم ، موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کی مخالفت سمیت 12 مطالبات پرزور دینے کے لئے آج شروع ہونے والا بھارت بند ، ریاست کے بعض حصوں میں غیر متاثر کن رہا تو  وہیں   شہر بنگلور سمیت  کئی اضلاع میں ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔

ٹمکور، ہاسن، منڈیا، میسور ، شیموگہ ، بلاری ، چترادرگہ، داونگیرے ،بلگاوی، ہبلی ، دھارواڑ سمیت بعض مقامات پر بند کا اثر معتدل رہا، احتجاجیوں نے بعض مقامات پر مظاہرے کئے اور ٹائر جلاکر ان لوگوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ شہر بنگلور میں بی ایم ٹی سی بسیں سڑکوں پر رہیں، البتہ زیادہ تر والوو بسیں آج ڈپو سے نہیں نکلیں۔ بلاری میں مزدوروں نے احتجاجی مظاہروں کے دوران سڑکوں پر ٹائر جلاکر راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کردیں، ساحلی علاقوں میں بند کا کوئی خاص اثر نظر نہیں آیا، چکبالاپور، کولار، ٹمکور ، شیموگہ وغیرہ میں بھی بند کا زیادہ اثر دیکھا نہیں گیا۔ بعض مقامات پر پٹرول بنک بند رہے۔

رعیت سنگھا ، سی آئی ٹی یو اور دیگر مزدور تنظیموں سے وابستہ کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ بعض قومی شاہراہوں پر راستہ روکو احتجاج کرکے کسانوں نے مرکزی حکومت پر اپنا غصہ اتارا۔ اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں اس بند کی وجہ سے کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔ بنگلور میں حالانکہ بسیں اور آٹو رکشا دوڑ رہے تھے ، لیکن ان کی تعداد معمول کے مقابل کم رہی۔ سڑکوں پر ٹریفک بھی کم رہی۔احتیاطی طور پر انتظامیہ نے آج تعلیمی اداروں کو چھٹی دے رکھی تھی۔ شہر کے وائٹ فیلڈر میں مختلف آئی ٹی بی ٹی کمپنیوں میں کام حسب معمول جاری رہا۔ بند کے دوران احتیاطی طور پر پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا تھا۔

شاپنگ مالس ، سنیما گھروں وغیرہ میں سرگرمیاں حسب معمول رہیں۔ سرکاری ملازمین کی انجمن نے حالانکہ بند کی اخلاقی تائید کی ہے، لیکن ان لوگوں نے کسی احتجاج میں حصہ نہیں لیا۔ سرکای اسکولوں اور کالجوں کو آج چھٹی دی گئی تھی لیکن بند کا اثر نہ ہونے کے سبب انتظامیہ نے کل کی چھٹی منسوخ کردی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ؛ آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہو ؟

کانگریس حکومت کو گھیرنے جھوٹے پروپیگنڈے پر ریاستی بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے ان سے ایک سخت سوال کیا۔ آپ ہمارے ہاتھوں میں چھڑی دے کر بار بار خود کو کیوں پٹوارہے ہیں؟

کمارا سوامی بلیک میلنگ کے بادشاہ، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے متعلق فحش ویڈیوز کو گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کا ہاتھ ہے۔

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔