بیسکام ملازم پر جان لیوا حملہ :ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th August 2016, 11:51 AM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:28 /اگست(محمد اسلم/ایس او نیوز) گذشتہ روز بیسکام کے دو ملازم راگھو اور ناگراج پر شہر کے ٹینک بانڈ روڈ کے شیخ صادق نے مبینہ طور پرجان لیوا حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دونوں کو زخمی حالت میں کولار اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں ملازم ان  کے گھر پر بجلی کے بل کی ادائیگی نے کرنے کے تعلق سے پوچھ رہے تھے اور بتارہے تھے کہ بل کی ادائیگی نہیں کی گئی تو بجلی کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔ الزام لگایا گیا ہے کہ  اسی بات پر برہم ہوکرگھر پر موجود شیخ صادق نے دونوں بیسکام ملازمین کو گالی گلوج دیتے ہوئے جان لیوا حملہ کیا ۔ ک

آج اس جان لیوا حملہ کی مخالفت کرتے ہوئے اور شیخ صادق کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بیسکام ملازمین نے کام کاج کا بائیکایٹ کرتے ہوئے بیسکام آفس کے روبرو احتجاج کیا اورمبینہ حملہ کرنے والے کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے کی مانگ کی۔ احتجاج میں بیسکام کے تمام ملازمین وغیرہ موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...

پرجول ریونا کا سفارتی پاسپورٹ رَد کرنے سے کون روک رہا؟‘ جئے رام رمیش نے مودی حکومت کو پھر کٹہرے میں کھڑا کیا

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے آج ایک بار پھر پرجول ریونّا معاملے میں مرکز کی مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انھوں نے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ جے ڈی ایس کے معطل رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کا سفارتی پاسپورٹ رد کرنے سے اسے کون روک رہا ہے؟