بلگاوی میں چار افراد گرفتار،سات لاکھ روپے کا مسروقہ مال برآمد
بلگاوی،22؍فروری(ایس او نیوز) پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرکے تقریبا7لاکھ روپئے مالیت کے چوری کی گئی طلائی ونقروی زیورات ضبط کئے ۔پولیس نے آج کہا ہے کہ یہ چاروں کلکا دیوی مندر میں چوری کے علاوہ گوکک اور گتھراپربھا پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں مکانات میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔گرفتار شدگان کی شناخت 22سالہ نیرج بھووی ،20سالہ روی رمیش بھووی اور وینکٹیش رنگپا بھووی ساکن ہوسادرگ کے طورپر کی گئی ہے ۔گھنٹاپربھا پولیس کی جانب سے گرفتار ایک شخص کی شناخت ہنوز نہیں ہوپائی ہے ۔گرفتار شدگان کو مجسٹریٹ نے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔