بنگلور: نائنڈہلی میں گجری گودام میں آگ، دو بسیں تباہ
بنگلورو۔27/ستمبر(ایس او نیوز) شہر کے چک پیٹ میں ہوئے بڑے آگ حادثہ کی یادیں ابھی تازہ ہی ہیں کہ نائینڈہلی میں کل رات ایک گجری گودام میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں دو بسیں سمیت گودا م میں رکھی دیگر اشیاء خاکستر ہوگئیں۔ اس آگ کے نتیجہ میں گودام کے آس پاس موجود چار پانچ جھونپڑیاں بھی خاکستر ہوگئیں۔ فائر فورس کی 27 انجنوں اور 200 جوانوں نے صبح تک کافی جدوجہد کے بعد اس آگ کو قابو میں کیا۔بتایاجاتاہے کہ گجری کی دکان پر کسی نے جلتی ہوئی سگریٹ پھینکی ہوگی جس کے نتیجہ میں آگ لگ گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے اس آگ نے دو بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جھونپڑ پٹی میں اس سے پہلے کہ یہ آگ مزید جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لیتی فائر فورس نے انہیں بجھادیا۔ چندرا لے آؤٹ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس انوچیٹ نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔