افغانستان سے اغوا ہونے والی آسٹریلوی امدادی کارکن رہا
کابل30؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)افغانستان میں اپریل میں اغوا کر لی جانے والی ایک آسٹریلوی خاتون امدادی کارکن کو رہا کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی وزارت خارجہ نے آج بتایا کہ کیری جین ولسن محفوظ اور باخیریت ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس رہائی کے بدلے تاوان ادا نہیں کیاگیاہے۔ولسن کو جلال آباد میں ان کے دفتر سے دو مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ شورش زدہ ملک افغانستان میں غیر ملکیوں کواغوا کرنے کی واردات کا رونما ہونا معمول کی بات ہے، جنہیں اکثر تاوان کیعوض چھوڑ دیا جاتا ہے۔