راجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پہنچے رافیل نڈال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2018, 6:53 PM | اسپورٹس |

پیرس،25؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اسپین کے رافیل نڈال مردوں کے اے ٹی پی رینکنگ میں اپنے روایتی حریف راجر فیڈرر کو شکست کر پھر سے ٹاپ پرپہنچ گئے ہیں۔فیڈرر کو اے ٹی پی ہالے گراس کورٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست کا خمیازہ رینکنگ میں ٹاپ مقام گنوا کر چکانا پڑا۔ کروشیا کے بورنا کورچ کل فائنل میں فیڈرر کو7-6 (8/6), 3-6, 6-2 سے شکست دی تھی۔اس شکست سے فیڈرر اپنے99 ویں خطاب سے محروم رہنے کے ساتھ 50رینکنگ پوائنٹس بھی گنوا بیٹھے۔نڈال نے فرانسیسی اوپن کا خطاب جیتنے کے بعد رینکنگ حاصل کی تھی لیکن فیڈرر نے سٹگارڈ کپ میں فتح کے ساتھ دوبارہ ٹاپ پرآ گئے تھے۔کوینس کلب کے چمپئن مارن سلچ ایک مقام کی بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ سابق نمبر ایک نوواک جوکووچ پانچ مقامات کی بہتری کے ساتھ 17 ویں مقام پر آ گئے ہیں۔ڈبلیوٹی اے رینکنگ میں گزشتہ ہفتے کورٹ سے دور رہنے کے بعد بھی سمونا ہالیپ ٹاپ پربرقرار ہے۔اس میں ٹاپ دس کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کی جارحانہ اننگز کی بدولت حیدرآباد نے لکھنو کو 10 وکٹوں سےدی شکست

 ٹریوس ہیڈ (89) اور ابھیشیک شرما (75) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بنیاد پر سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 57ویں میچ میں بدھ کے روز لکھنو سپر جائنٹس کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...