اٹلی میں پل گرنے سے کم ازکم 35 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2018, 11:39 AM | عالمی خبریں |

روم ،16اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) اٹلی کے شہر جنوا میں شديد بارشوں کے نتیجے میں منگل کے روز ہائی وے کا ایک پل منہدم ہو جانے سے کم ازکم 35 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

امدادی کاموں کے لیے بڑی تعداد میں فائر فائیٹرز، ریسکیو ورکرز، ایمبولینس گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام پر پہنچا دیئے گئے اور زندہ بچ جانے والوں کو فوری طور پر اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

مورانڈی ہائی وے پر قائم یہ پل جینوایز کے نام سے موسوم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے گیارہ بجے اس کا مرکزی حصہ منہدم ہو گیا۔حادثے کے وقت تیز بارش ہو رہی تھی۔

اٹلی کے شمالی علاقوں میں یہ بارشیں کئی دنوں تک جاری رہنے والی شديد گرمی کی لہر کے بعد ہوئیں۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ پل گرنے سے قبل اس پر آسمانی بجلی گری تھی۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وہ یہ جائزہ لے رہے ہیں کہ پل گرنے کی ممکنہ وجہ کیا تھی۔

سن 1967 میں تعمیر کیا جانے والا یہ پل 50 میٹر بلند تھا۔

اٹلی کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ ایڈوارڈو ریکسی نے سکائی نیوز 24 کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ قابل قبول نہیں ہے کہ یہ پل اس طرح نہیں بنایا گیا تھا کہ وہ اس قسم کے حادثات کا مقابلہ کر سکے۔

ٹرانسپورٹ کے وزیر ڈانیلو ٹونینلی نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔

ایک عینی شاہد نے سکائی اٹلیا ٹیلی وژن کو بتایا کہ جب پل کے ٹکڑے ٹکڑے ہو رہے تھے تواس نے دیکھا کہ آٹھ یا نو گاڑیاں پل پر موجود تھیں۔ یہ بالکل قیامت جیسا منظر تھا۔

کنکریٹ کے بنے ہوئے اس پل پر سے اے 10 موٹر وے گزرتی ہے۔ خیال ہے کہ حادثے کے وقت اس پر کم ازکم 30 گاڑیاں موجود تھیں۔

ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کاریں اور ٹرک پل کے ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

فائر فائیٹرز کے ایک ترجمان لوکا کیری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ امدادی کارکن حادثے کے مقام پر زلزلے جیسے حالات میں کام کر رہے ہیں۔ ملبے میں پھنس جانے والوں کو ڈھونڈنے کے لیے سونگھنے والے کتوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ بہت سے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔