نائیجیریا: بوکو حرام کے حملے کے بعد 23 فوجی لا پتہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2018, 12:11 PM | عالمی خبریں |

دبئی 16؍جولائی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )افریقی ملک نائیجیریا میں شدت پسند گروہ ’بوکو حرام‘ نے ملک کے شمال مشرقی ریاست میں گھات لگا کر کیے گئے ایک حملے میں دو درجن کے قریب فوجیوں کو اغواء یا قتل کردیا ہے۔

نامہ نگار کے مطابق بورنو ریاست کے دارالحکومت مایڈو گوری میں ایک فوجی افسر نے بتایا کہ ’بوکو حرام‘ کے اچانک کیے گئے حملے میں ان کے 23 اہلکار لا پتا ہیں۔ اْنہوں نے بتایا کہ شدت پسندوں کے حملے کے لاپتا ہونے والوں میں 5 افسر اور18 سپاہی شامل ہیں۔ نائیجیریا کے فوجی افسر نے بتایا کہ ’بوکو حرام‘ کے دہشت گردوں نے بال گائی گاؤں کے علاقے بوبوشی فوجیوں کے ایک کیمپ پر حملہ کیا۔ جْمعہ کے روز نائیجیریا کی فوج کو یہ اطلاعات ملی تھیں کہ بوبوشی کے مقام پر 100 دہشت گرد جمع ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ان کے خلاف آپریشن کی تیاری کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فوجی عہدیدار نے بتایا کہ ’بوکو حرام‘ کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی میں شامل 11 میں سے صرف 3 گاڑیاں واپس آئی ہیں،8 کا ھنوز کوئی پتا نہیں۔ ہم 8فوجی گاڑیوں اور کئی فوجیوں سے محروم ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ شمالی نائیجیریا میں بوکو حرام کی بغاوت کے نتیجے میں 20 ہزار افراد ہلاک اور 26 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔