طالبان کے حملوں میں کم از کم 14 پولیس اہلکار ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd May 2018, 2:56 PM | عالمی خبریں |

کابل 22مئی ( ایس او نیوز؍آئی ا ین ایس انڈیا )افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں مختلف مقامات پر طالبان کے حملوں میں کم از کم 14 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبائی حکام کے مطابق طالبان نے پیر کی شب اس صوبے کے مختلف مقامات پر حملے کیے۔طالبان عسکریت پسندوں نے پیر اور منگل 22 مئی کی درمیانی شب افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی کے مختلف اضلاع میں حملے کیے۔ غزنی کی صوبائی کونسل کے رْکن حسن رضا یوسفی کے مطابق ضلع دہ یَک میں سات پولیس اہلکار مارے گئے جن میں ضلعی پولیس کے سربراہ اور ریزرو پولیس کمانڈر بھی شامل ہیں۔ سات دیگر پولیس اہلکار ضلع جغتو میں طالبان کے حملے کا نشانہ بنے۔ یوسفی کے مطابق دیہاک، جَغتو، اجرستان اور قرہ باغ کے اضلاع میں حملوں کا آغاز پیر کی شب ہوا جو آج منگل کی صبح تک جاری تھے۔افغانستان میں طالبان نے ایک آن لائن بیان کے ذریعے دارالحْکومت کابل کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوجی اور خفیہ اداروں کے مراکز سے دور رہیں۔ بیان کے مطابق افغان طالبان کابل میں نئے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق غزنی کی صوبائی کونسل کی سربراہ لطیفہ اکبری نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے ضلع دہ یَک اور جغتو میں مختلف چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں کی تعداد 20 سے زائد بتائی ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ جغتو کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے جبکہ دہ یک کی کئی ایک پولیس چیک پوسٹیں بھی اب طالبان کے قبضے میں ہیں۔طالبان کی طرف سے رواں برس موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی شدید حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز طالبان نے دارالحکومت کابل کے شہریوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ فوجی تنصیبات اور مراکز سے دور رہیں کیونکہ طالبان کابل میں نئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔