داعش کے حملے میں اسدی فوج کا بریگیڈ کمانڈر اور30 سپاہی ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2018, 12:13 PM | عالمی خبریں |

دمشق 11جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) شام کے دیر الزور شہر میں شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کے ایک حملے میں بشارالاسد کی فوج کے بریگیڈ 11 کے سربراہ میجر جنرل علی الحسین اور تیس دیگر فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی حکومت کیحامی سوشل میڈیا صفحات پرہفتے کے روز پوسٹ کی گئی خبر میں کہا گیا انسانی حقوق آبرزویٹری نے تصدیق کی ہے اور کہا ہیکہ دیر الزور گورنری کے شہر البوکمال میں داعش اور اسد نواز ملیشیا جس میں حزب اللہ اور دوسرے ایشیائی اور ایرانی جنگجو شامل ہیں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔آبزر ویٹری کے مطابق فریقین کے درمیان تازہ لڑائی میں بریگیڈ کمانڈر سمیت 30 سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ شام میں کسی بھی بریگیڈ کے سربراہ کا تقرر بشارالاسد براہ راست کرتے ہیں اور فیلڈ میں یہ فوج کا اعلیٰ ترین عہدہ تصور کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں میں بتایا گیاہے کہ مقتول شامی فوجی افسر علی الحسین طرطوس گورنری کے الدریکیش شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔