کجریوال کو پھرملی فون پرجان سے مارنے کی دھمکی ،کالرنے کہا،دیکھ لیں گے 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd January 2019, 1:03 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکجریوال کوان کے گھر کے لینڈ لائن فون پر دھمکی دینے کامعامہ سامنے آیاہے۔پیر کی صبح کسی نے فون پرفون کیا اور دھمکی بھرے لہجے میں کہا کہ وہ جلد ہی کجریوال دیکھیں لیں گے۔کجریوال کے دفتر کی طرف سے ڈی سی پی نارتھ کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ کی تحقیقات میں لگ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق کجریوال کی رہائش گاہا پرلگے لینڈلائن پر پیر کی صبح 10بج کر45منٹ پرایک فون آیا۔ کالر نے دھمکی بھرے لہجے میں کہا کہ وہ جلد ہی کجریوال دیکھیں لیں گے۔ڈی سی پی نارتھ کوکجریوال کے دفتر نے اس کے بارے میں معلومات دی تھیں، پولیس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ کال دہلی کے وکاس پور علاقے سے کی گئی۔کالر نے دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ وہ وکاس پوری میں وکاس ٹینٹ ہاؤس میں کام کرتاہے،جانچ میں پتہ چلاکہ کال کرنے والے کانام بھولاہے،وہ کجریوال پرحملہ کرسکتاہے، اس کے بعد اس نے فون کاٹ دیا۔اس سلسلے میں پولیس نے شکایت ملنے پر کیس درج کرلیا ہے،پولیس اب بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ فون آیا وکاس پور سے آیا یا کسی دوسرے مقام سے ،پولیس ایک اس شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس نے فون کیاتھا۔آپ کو بتادیں کہ چند دن قبل ایک شخص نے وزیراعلیٰ کجریوال کے سرکاری ای میل پر بھیجا کہ اگر وہ اپنی بیٹی کو بچاسکتے ہیں تو بچالیں،ہم اسے اغوا کرلیں گے۔خصوصی سیل سائبر یونٹ کے مطابق جس شخص نے دہلی کے وزیر اعلی کجریوال کو دھمکی دی تھی اس کی شناخت بہارکے موتیہاری رہائشی وکاس کی شکل میں ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...