گرفتار جنگجو نے حوثی لیڈرشپ کی دروغ گوئی کا پول کھول دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2018, 12:29 PM | عالمی خبریں |

صنعاء 16 اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یمن میں سرکاری فوج کے ہاتھوں گرفتارہونے والے ایک حوثی شدت پسند نے اپنی لیڈرشپ کے جعلی دعوؤں اور دروغ گوئی کا پول کھول دیا۔ نامہ نگار کے مطابق یمنی فوج کے میڈیا سینٹر کی طرف سے ایک فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں حوثی جنگجو کو اعترافات کرتے سنا جاسکتا ہے۔ اتوار کے روز جاری کی گئی فوٹیج میں بتایا گیا ہے کہ جنگجو کو وسطی یمن کے البیضاء شہر میں قانیہ کے محاذ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار جنگجو نے بتایا کہ حوثی قیادت لوگوں کو جنگ میں جھونکنے اور انہیں دھوکہ دینے کے لیے کذب بیانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔خیال رہے کہ قانیہ کے محاذ پر حوثی باغیوں کو غیرمعمولی جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ یمنی فوج کی بھرپور کارروائی میں قانیہ کے مقام پر نہ صرف کئی حوثی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے بلکہ متعدد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔ادھر مغربی گورنری الجوف میں برط العنان ڈائریکٹوریٹ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سرکاری فوج نے اہم پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد مقامات باغیوں سے واپس لے لیے۔الجوف میں آپریشن کے انچارج کرنل عبداللہ مطوان نے بتایا کہ یمنی فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے برط العنان ڈائریکٹوریٹ کے پہاڑی سلسلے اور وادی القعیف میں تبہ ثوابنہ کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برط العنان میں حوثی باغی تین اطراف سے گھیرے میں آگئے ہیں اور انہیں بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔