بشار کو ایک اور دھچکا، حلب آرٹلری کالج کا ڈائریکٹر ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th August 2016, 12:07 PM | عالمی خبریں |

دمشق،28؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شام کے شہر حلب میں ہفتے کے روز اپوزیشن گروپوں کے ساتھ لڑائی میں حلب آرٹلری کالج کا ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل آصف خیربک ہلاک ہو گیا۔ رواں ماہ کی 17تاریخ کو حلب میں فضائی ٹیکنیکل کالج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل دیب بزی کے مارے جانے کے بعد دو ہفتوں کے اندر یہ شامی صدر بشار الاسد کے لیے دوسرا بڑا دھچکا ہے۔مقتول بریگیڈیئر جنرل کا تعلق شامی حکومت کے آبائی علاقے القرادحہ کے ایک گاؤں ’’بقنی‘‘سے ہے۔ ’’خیر بک‘‘خاندان ان خاندانوں میں سے ہے جن کے آل الاسد کے ساتھ تاریخی تعلقات رہے ہیں۔ اس خاندان سے تعلق رکھنے والے افسران کی ایک بڑی تعداد شامی حکومت کی فوج میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔شام میں انسانی حقوق کی رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے 18اگست کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بریگیڈیئر جنرل دیب بزی کی ہلاکت نے بشار الاسد کے فوجیوں کے مورال پر واضح اثر ڈالا ہے جو پہلے ہی نچلی ترین سطح پر پہنچا ہوا ہے۔بشار الاسد کے حامیوں نے بریگیڈیئر جنرل آصف خیربک کے مارے جانے پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔