حکومت پر نکتہ چینی کا امیت شا کو اخلاقی حق نہیں: سدرامیا کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th August 2017, 10:43 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو۔14؍ اگست(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بی جے پی کے قومی صدر امیت شا کی طرف سے ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ رشوت خوری کے الزامات میں جیل یاترا کرنے والوں کے بازو بیٹھ کر امیت شا اگر اخلاقیات کی باتیں کریں تو اس سے اس پارٹی کی دیانتداری کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رشوت خور عناصر کے درمیان بیٹھ کر امیت شا کو ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس میں اب تک کوئی بھی بی جے پی والوں کی طرح جیل جاکر آیا ہے اور نہ ہی کسی نے کسانوں پر کھاد کے بجائے گولیاں چلائی ہیں۔

سدرامیا نے کہاکہ بی جے پی کو اگر واقعی کسانوں سے ہمدردی ہے تو پہلے قومی بینکوں سے کسانوں نے جو قرضہ جات حاصل کئے ہیں وہ معاف کرائیں ، اس معاملے میں کسی طرح کی بہانے بازی نہ کی جائے۔ مرکز کی مودی حکومت نے اگر کسانوں کے قرضہ جات معاف نہ کئے تو یہ ظاہر ہوجائے گا کہ یہ حکومت کسانوں کی دشمن ہے۔ سابقہ منموہن سنگھ حکومت نے کسانوں کے 72 ہزار کروڑ روپیوں کے قرضے معاف کئے۔ اس سے پہلے 1991میں وی پی سنگھ حکومت نے دس ہزار کروڑ روپیوں کے قرضے معاف کئے ، اب مودی حکومت جہاں سرمایہ داروں کے ہزاروں کروڑ کے قرضے معاف کررہی ہے تو پھر کسانوں کے قرضے معاف کرنے میں اسے کیا دشواری ہے۔؟ وزیر اعلیٰ نے اس الزام کو مسترد کردیا کہ مہادائی تنازعہ کیلئے کانگریس ذمہ دار ہے۔ اس سے پہلے 2002میں واجپائی ملک کے وزیر اعظم تھے ، اگر وہ چاہتے تو مہادائی مسئلے کو فوراً سلجھاسکتے تھے۔ اسی وقت واجپائی حکومت نے منظوری کے باوجود کلسا بنڈوری کینال کی تعمیر رکوا دی تھی۔ امیت شا کی طرف سے ریاست کے سب سے بڑے وکلیگا مٹھ آدی چن چنگری کے سربراہ نرملا نند سوامی کی توہین کے متعلق سوشیل میڈیا میں بحث پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ امیت شا کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ مذہبی رہنماؤں سے ملاقات اور ان کے آداب ایک قومی سیاسی جماعت کے صدر کو ملحوظ رکھنے چاہئے تھے۔ سوشیل میڈیا پر انہوں نے بھی وہ تصویر دیکھی جس میں سوامی جی کے روبرو امیت شا ٹانگ پر ٹانگ ڈالے بیٹھے ہوئے ہیں۔ مذہبی رہنماؤں سے جس طرح پیش آنا چاہئے امیت شا ویسا نہیں پیش آئے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے بی بی ایم پی کی حدود میں شروع کی جارہی اندرا کینٹین کے متعلق سدرامیا نے کہاکہ 16اگست کو بنگلور میں اے آئی سی سی نائب صدر راہول گاندھی بیک وقت 101اندرا کینٹینوں کا افتتاح کریں گے۔ باقی کینٹینوں کا افتتاح 2؍ اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر کیا جائے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...