امریکی نیوی کے اعلیٰ افسر کی بحرین میں پراسرار ہلاکت

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 3rd December 2018, 1:59 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن: 2/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹیرنی بحرین میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ وہ بحرین میں متعین امریکی پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر، مشترکہ سمندری نگرانی کی افواج کے سربراہ اور امریکی سینٹرل کمانڈ کی بحری افواج کے کمانڈر بھی تھے۔ امریکی فوج کے عسکری آپریشنز کے سربراہ ایڈمرل جان رچرڈسن نے رحلت پانے والے نیول افسر کو ایک شاندار فوجی افسر قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ہلاکت میں بظاہر کوئی مشتبہ کارروائی نظر نہیں آتی۔ بحرینی وزارت داخلہ اور امریکی نیول کریمینل انویسٹیگیٹو سروس نے مشترکہ تفتیش شروع کر دی ہے۔ وائس ایڈمرل اسٹیرنی کا تعلق شکاگو سے تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔