امریکہ: پچھلے سال ویزہ ختم ہونے پر ساڑھے پانچ لاکھ افراد واپس نہیں گئے

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 23rd May 2017, 8:45 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،23مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ میں تفریح، تعلیم یا کاروبار کی غرض سے آنے والے افراد کو اپنے ویزے کی مدت پوری ہونے کے بعد واپس جانا ہوتا ہے لیکن پچھلے سال لاکھوں افراد ویزے کی قانونی مدت ختم ہونے کے بعد یہاں سے واپس نہیں گئے۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق یکم اکتوبر 2015 سے 30 ستمبر 2016 کے درمیان دنیا بھر سے تقربیاً 5 کروڑ افراد امریکہ آئے تھے۔محکمے کا کہنا ہے کہ ان میں سے تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ لوگ اپنے ویزے کی معیار ختم ہونے کے بعد واپس نہیں گئے۔ یہ کل تعداد کا لگ بھگ ایک فی صد ہے۔ انہوں نے امریکہ میں اپنے قیام کی حیثیت تبدیل کرنے کے لیے درخواست بھی نہیں دی۔ جیسا کہ سیاح کے طور پر آنے والے بعض افراد پناہ حاصل کرنے کی درخواست دیتے ہیں۔یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ملک میں داخلے اور اخراج سے متعلق مالیاتی سال 2016 کی رپورٹ جاری کی ہے۔
عہدے داروں کا کہنا ہے کہ مالی سال 2015 کے اختتام پر امریکہ سے واپس نہ جانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار کے قریب تھی۔ لیکن ان اعداد و شمار پر نظر ثانی اور دوسرے محکموں سے جانچ پڑتال کے بعد پچھلے سال جون میں ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بتایا تھا کہ ویزے کی معیاد ختم ہو جانے کے بعد امریکہ میں ہی رہ جانے والوں کی حقیقی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار سے زیادہ تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے ویزے کی معیاد سے زیادہ عرصے تک امریکہ میں قیام کرنے والے زیادہ تر سیاحوں کا تعلق برطانیہ سے تھا۔ جب سے زیادہ مدت تک قیام کرنے والوں میں طالب علم بھی شامل تھے۔ ان کی تعداد 41 ہزار کے لگ بھگ تھی۔
یہ اعداد و شمار کا نگریس کی ایک کمیٹی میں ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد واپس نہ جانے والوں یا تاخیر سے جانے والوں پر سماعت سے پہلے جاری کیے گئے ہیں۔امریکہ کے سیکیورٹی حکام نے ابھی تک ملک میں آمد اور اخراج کا بائیومیٹرک سسٹم مکمل طور پر نافذ نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں ویزے کی مدت سے زیادہ رکنے کے اعداد و شمار اکھٹے کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔ تاہم ہوم لینڈ سیکیورٹی جلد ہی امریکہ سے واپس جانے والوں کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا کام شروع کررہی ہے جس سے آمد اور اخراج کا ریکارڈ رکھنا آسان ہو جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔