الجزائر کی فوجی عدالت سے اسرائیلی جاسوس کو سزائے موت کا حکم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2018, 12:36 PM | عالمی خبریں |

الجزائر25اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )الجزائر کی ایک فوجی عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں قید لائبرین نڑاد لبنانی کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے سات دیگر ملزمان کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ذرائع کے مطابق الجزائر کے گرادیہ شہر میں قائم فوجی عدالت نے لبنان سے تعلق رکھنے والے جاسوسی کے مرکزی ملزم کو شرپسند گروپ تشکیل دینے، الجزائر کے مفادات کو نقصان پہنچانیاور ایک دشمن ملک کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام کے تحت سزائے موت سنائی۔ دیگر ملزمان کو جاسوسی نیٹ ورک میں شامل ہونے اور ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے پر دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔خیال رہے کہ الجزائر کی سیکیورٹی فورسز نے 2017 کے اوائل میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک نیٹ ورک کا سراغ لگا کر ان کے قبضے سے جدید مواصلاتی آلات سمیت حراست میں لے لیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔