پورا عالم اسلام مسجدا قصیٰ کا متولی اور سرپرست ہے ،مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی:امام قبلہ اول

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th August 2016, 3:56 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس ،27؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست، اس کے تمام ادارے اور انتہا پسند تنظیمیں مل کر قبلہ اول کی تقسیم کی سازشیں کر رہی ہیں مگر عالم اسلام کسی صورت میں اپنے قبلہ اول کو یہودیوں اور مسلمانوں میں تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کو قبلہ اول تک پہنچنے سے روکنے کی سازشیں اور یہودیوں کو مقدس مقام تک رسائی کے لیے ہرممکن سہولت مہیا کرنے کے پس پردہ سازشوں کا مقصد فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے دور کرنا ہے۔ یہودی ایک سازش کے تحت مسجد اقصیٰ کو مسجد ابراہیمی کی طرح مسلمانوں اور یہودیوں میں زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنا چاہتے ہیںِ۔الشیخ سلیم نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر صہیونی ریاست کے حملے، جارحیت، ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سے 47سال پیشتر صہیونیوں نے قبلہ اول کو نذرآتش کرنے کی بھیانک سازش کی تھی۔ اس کے بعد صہیونی قبلہ اول کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورا عالم اسلام مسجد اقصیٰ کا متولی اور سرپرست ہے۔ اس لیے اسرائیلی یہ بھول جائیں کہ وہ قبلہ اول کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں کامیاب ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔