پاکستان:سوشل میڈیا کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے ٹاسک فورس قائم

Source: S.O. News Service | Published on 11th August 2017, 8:19 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،11اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے سوشل میڈیا کے مبینہ غیر قانونی استعمال کو روکنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کی یے۔ پاکستانی کشمیر کے محکمہ داخلہ کی طرف سے جمعرات کے روز جاری کئے گئے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق، سماجی رابظوں کے مبینہ غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے ڈویڑن کی سطح پر ٹاسک فورسیس تشکیل دی گئی ہیں۔ڈویڑنل کمشنر ٹاسک فورس کے چیئرمین ہونگے جبکہ متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، پولیس کی سپیشل برانچ، انٹیلی جنس بیور، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے نمائندے اس ٹاسک فورس کے ممبر ہونگے۔
ٹاسک فورسز ہر ماہ کی 10 تاریخ کو اجلاس منعقد کرکے رپورٹ محکمہ? داخلہ کو ارسال کرے گی۔ محکمہ? داخلہ تینوں ڈویڑنز سے موصولہ رپورٹس پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی کو ارسال کرے گا۔ ٹاسک فورس نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ٹاسک فورس سوشل میڈیا پر ناپسندیدہ مواد، شرا نگیز اور قابل گرفت مواد کی روک تھام اور بندش کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔ اس سلسلہ میں سوشل میڈیا کی مختلف سائیٹس، فیس بک اکاؤنٹس، پیجز اور دیگر مواد کی مانیٹرنگ بھی جائے گی۔
مظفرآباد ڈویڑن کی ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس جمعرات کے روز دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مظفرآباد جہلم ویلی اور نیلم کے ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پولیس قانون نافد کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر قابل گرفت مواد کی نشاندہی اور کاروائی سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ٹاسک فورس کے سربراہ کمشنر مظفرآباد ڈوثزن محمد طیب نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ٹاسک فورس کے قیام کا مقصد نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے والوں کو گرفت میں لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری سوشل میڈیا پر متنازعہ اور شرانگیز مواد سے ٹاسک فورس کو آگاہ کریں، تاکہ سوشل میڈیا کو نفرت پھیلانے کے لئے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔انہوں بتایا کہ عوام کی طرف سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے والون کے خلاف شکایات متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمیشنر سیکی جا سکتی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا علاقہ پاکستان کی نسبت پرامن علاقہ تصور کیا جاتا ہے، جہاں اب تک سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے کے واقعات کم میں سامنے آئے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔