احمدی نژاد کا خامنہ ای پر1 ارب90 کروڑ ڈالر لوٹنے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2018, 11:24 AM | عالمی خبریں |

تہران 20مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پرقومی خزانے سے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم لوٹنے کا الزام عاید کیا ہے۔احمدی نژاد کی مقرب ویب سائیٹ ’دولت بہار‘ نے سابق صدر کے دو طویل مکتوب شائع کیے ہیں۔ احمدی نژاد نے ان مکتوبات میں دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر کی دولت کا حجم 8 لاکھ ارب تومان ہے اور امریکی ڈالر میں یہ رقم 1 ارب 90 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام رقم قومی خزانے اور شہریوں کی جیبوں سے لی گئی ہے۔ اس خطیر رقم کو ناقدین کا منہ بند کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر کی ملکیت میں دو ارب ڈالر کے مساوی رقم کو ’بنیاد 15 خرداد‘ فاؤنڈیشن، بنیاد مستضعفان‘ فاؤنڈیشن، اسٹاڈ اجرائی فرمان امام‘، بنیاد تعاون سپاہ، تعاون ارچ، بسیج ملیشیا، وزارت دفاع اور کئی دوسرے اداروں کے اکاؤنٹس میں رکھا گیا ہے۔اپنے مکتوب میں سابق ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ اور مایوس ہیں۔ حکومتی کارکردگی خطرناک ہی نہیں بلکہ مایوس کن بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کے استحصال پرہم کیسے خاموش رہ سکتے ہیں۔ ریاستی ادارے بالخصوص عدلیہ اور سیکیورٹی فورسز اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنیوالوں کو بھی جیلوں میں ڈال کر انہیں کڑی سزائیں دیتے ہیں۔خیال رہے کہ ایران میں ولایت فقیہ کے نظام سے وابستہ مذہبی عناصر اور بڑے بڑوں کے درمیان اقتدار کی رسا کشی طویل عرصے سے جاری ہے۔ سابق صدر محمود احمدی نژاد کو کسی دور میں سپریم لیڈر کا قریبی ساتھی خیال کیا جاتا تھا مگر کچھ عرصے سے وہ رہبر انقلاب اسلامی پر کڑی تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ عدلیہ اور احمدی نژادکے درمیان بھی طویل عرصے سے محاذ آرائی جاری ہے۔ عدالت کے حکم پر سابق صدر احمدی نژاد کے کئی قریبی ساتھیوں کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔