منصوبے کے سنگین نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہو گا:عکرمہ صبری ،قبلہ اول کے گرد ریل کا منصوبہ اسرائیل کی خطرناک سازش قرار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th August 2016, 1:08 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس،28؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصیٰ کے گرد و پیش میں اسرائیل کے ریل کار منصوبے کو قبلہ اول کے حوالے سے انتہائی خطرناک سازش قرار دیا ہے۔ الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ اسرائیل ایک طرف یہ عویٰ کرتا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے موجودہ اسٹیٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کر رہا ہے اور دوسری طرف قبلہ اول کے گرد و پیش میں ریل کار جیسے سنگین خطرات کا موجب بننے والے منصوبے شروع کر کے قبلہ اول کو خطرے سے دوچار کر رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ صہیونی بلدیہ کے میئر نیر برکات نے جس ریل کار منصوبے کا اعلان کیا ہے وہ اپنے نتائج کے اعتبار سے نہایت خطرناک ہے۔ اس منصوبے سے براہ راست مسجد اقصیٰ، مسجد کے جنوب میں واقع اموی محلات، محکمہ اوقاف کی اراضی، مقبرہ باب الاسباط اور مراکشی دروازہ متاثر ہوں گے۔ نیز اسرائیل اس سازش کے ذریعے یہودی آباد کاروں کو براہ راست قبلہ اول تک رسائی دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے گردو پیش میں ریل کار منصوبے کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ اس منصوبے سے قبلہ اول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ایسے لگ رہا ہے کہ اسرائیل ایک طے شدہ اور منظم سازش کے تحت ریل کار منصوبے کو آگے بڑھا رہا ہے۔الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے قریب سے ریل کار گذارنے کا مقصد بیت المقدس اور قبلہ اول کو یہودیانے کی سازشوں کو آگے بڑھانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے ریل کار کے لیے جو نقشہ جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق ریل کار مسجد اقصیٰ کے دو اطراف سے نہایت قریب سے گذرے گی۔خیال رہے کہ اسرائیلی وزارت داخلہ، سیاحت اور وزارت مذہبی امور نے مشترکہ طور پر بیت المقدس میں یہودیوں کی قبلہ اول تک براہ راست رسائی یقینی بنانے کے لییریل کار کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ یہ منصوبہ بیت المقدس کو یہودیانے کے اس نوعیت کے جاری 19 صہیونی منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ تک پہنچنے کے لیے مختصر اور آسان راستہ مہیا کرنا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ریل کار کا منصوبہ بیت المقدس میں یہودیوں کو قبلہ تک رسائی فراہم کرنے کے جاری 19منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ انیس منصوبے القدس ویژن 2020ء کے اسرائیلی پروگرام کا حصہ ہیں جس کے تحت بیت المقدس کو عظیم تر یروشلم بنانے کے لیے شہر میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کا جال بچھانا ہے۔ ان میں سے بیشتر توسیع پسندی کے منصوبے مسجد اقصیٰ کے قرب وجوار میں ہیں جو ایک جانب باب الخلیل سے شروع ہو کر باب الاسباط سے ہوتے ہوئے، سوالن وادی حلوہ اور عین سلوان تک پھیلے ہوئے ہیں۔ ان منصوبوں کے لیے دو ارب شیکل یا 400ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ منصوبے 2030ء تک مکمل کیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔