طالبان حملے کے بعد افغان فوج کا سربراہ اور وزیر دفاع مستعفی!

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2017, 5:40 PM | عالمی خبریں |

کابل،24اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چند 4 روز قبل افغانستان کے شہر مزار شریف پر ہونے والے حملے کے ردعمل میں آرمی چیف جنرل شیر محمد کریمی اور وزیر دفاع عبداللہ حبیبی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ترجمان افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں فوجی تربیتی مرکز پر حملہ تاریخ کا بدترین حملہ تھا جب کہ افغان حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان آرمی چیف اور وزیر دفاع نے مزار شریف حملے پر استعفیٰ دیا ہے۔واضح رہے کہ 4 روز قبل مزار شریف میں فوجی تربیتی مرکز پر ہونے والے حملے میں 170 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔